اشاعت کے باوقار 30 سال

فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر ایک شخص گرفتار

فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر ایک شخص گرفتار

کلکتہ: مغربی بنگال پولس نے شمالی 24پرگنہ میں فیس بک پرفرقہ واریت پر مبنی اشتعال انگیز پوسٹ کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کیا ہے ۔ پولس کے ذرائع کے مطابق کل بنگال پولس نے سی آئی ڈی کی مدد سے سنتوش پور میں واقع ایک گھر سے سنتوش کمار نامی ایک نوجوان کو اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے ۔پولس کے مطابق اس طرح کے پوسٹ کے معاملے میں کئی افراد ملوث ہیں ۔پولس اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے ۔
سی آئی ڈی کے مطابق سنتوش کمار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اشتعال انگیز پوسٹ کیا تھا ۔اس معاملے میں مہیش تلہ پولس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ جولائی میں شمالی 24پرگنہ ضلع کے بادوریا پولس اسٹیشن کے تحت ایک نوجوان کے ذریعہ خانہ کعبہ سے متعلق فیس بک پر توہین آمیز پوسٹ کے بعد بادوریا تھانہ سمیت بشیر ہاٹ سب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر تشدد کے واقعات رونما ہوگئے تھے۔اس کے بعد سے ہی مغربی بنگال پولس سماجی ویب سائٹوں پر گہری نظر رکھے ہوئی ہے ۔

loading...