اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

نوجوان انوکھے انداز میں جان کی بازی ہار بیٹھا

نوجوان انوکھے انداز میں جان کی بازی ہار بیٹھا

برسبین: آسٹریلیا میں کم عمر لڑکا اپنی طاقت سے زیادہ وزن اٹھاتے ہوئے کچل کر ہلاک ہو گیا۔ آسٹریلوی شہر برسبین میں 15 سالہ لڑکا بین شا جم میں 100 کلو ویٹ راڈ اٹھانے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران ویٹ اس کے اوپر آ گرا جس کے نتیجے میں اس کی گردن ٹوٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق بین شا آدھے گھنٹے تک ویٹ کے نیچے دبا پڑا رہا کیونکہ اس وقت جم خالی تھا۔ بعد ازاں ایک شخص کی نظر اس پر پڑی جس نے جم کے عملے کی مدد سے وزن بین کے اوپر سے ہٹایا اور اسے اسپتال منتقل کیا جہاں وہ 5 روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جان کی بازی ہار گیا۔