اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکہ: میوزیکل فیسٹول میں فائرنگ

 امریکہ:  میوزیکل فیسٹول میں فائرنگ

لاس ویگاس: امریکی شہر لاس ویگاس میں اتوار کی رات میوزیکل فیسٹول میں ایک مسلح حملہ آور نے فائرنگ کر کے بیس سے زائد افراد کو ہلاک کر دیا ۔فائرنگ سے بھگدڑ مچ جانے کے نتیجہ میں ایک سو سے زائد لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔پولیس کے مطابق حملہ آور کو تلاش کر کے مار گرایا گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ اتوار کی رات دس بج کر آٹھ منٹ پر مینڈیلے بے ہوٹل کے پاس ہونے والے میوزک فیسٹول میں امریکہ کے مشہور گلوکار جیسن ایلڈن اپنے فن کا مظاہرہ کر رہے تھے جب ایک مسلح شخص نے شائقین موسیقی پر خود کار رائفل سے فائر کھول دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا، البتہ اس امکان کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ اس حملہ آور کا تعلق کس گروہ سے تھا۔

loading...