اشاعت کے باوقار 30 سال

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات وقت کا ضیاع ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کو وقت کا ضیاع قرار دے دیا۔ ٹویٹر پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن "لٹل راکٹ مین" سے مذاکرات کی کوشش میں اپنا قیمتی وقت برباد کر رہے ہیں۔ ریکس ٹلرسن کو مخاطب کر کے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ توانائی بچا کر رکھیں، شمالی کوریا سے اپنے طریقے سے نمٹیں گے۔ امریکی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز شمالی کوریا سے براہ راست رابطوں کا انکشاف کیا تھا۔

loading...