اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

جوان کی نئی تعریف

جوان کی ایک نئی تعریف

نیو یارک: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جوان کی تعریف تبدیل کر دی ہے، اب جس شخص کی عمر 65 سال تک ہو گی وہ جوان کہلائے گا۔ ایک رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فرینڈلی سوسائٹیز ایکٹ 1875 کے تحت پہلے جس شخص کی عمر 50 سال ہوتی تھی اسے جوان سمجھا جاتا تھا لیکن ڈبلیو ایچ او نے اسے تسلیم نہیں کیا اور 60 سالہ شخص کو جوان کا درجہ دیا۔ حال ہی میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک نئی ریسرچ کی ہے جس میں دنیا بھر کے لوگوں کی صحت اور عمر کی حد کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد جوان کی ایک نئی تعریف کی گئی ہے جس کے مطابق ہر 65 سالہ شخص کو جوان سمجھا جائے گا۔
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی نئی تحقیق کے مطابق ایک دن سے لے کر 17 سال کی عمر کے ہر فرد کو ’ کم عمر‘ سمجھا جائے گا جب کہ 18 سے 65 سال کی عمر کے لوگ ’ نوجوان یا جوان‘ کہلائیں گے۔ اسی طرح 66 سے 79 سال کی عمر تک کے لوگ ادھیڑ عمر ہوں گے اور 80 سے 99 سال والے ’ بزرگ یا سینئر شہری‘ ہوں گے ۔ اگر کوئی شخص 100 سال سے بھی طویل عمر پائے تو اسے ’ تادیر جینے والا بزرگ‘ کہا جائے گا۔