اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

عام آدمی پارٹی گجرات اسمبلی الیکشن میں بھی

 عام آدمی پارٹی گجرات اسمبلی الیکشن میں بھی

احمد آباد۔ گجرات اسمبلی الیکشن میں پہلی بارعام آدمی پارٹی بھی میدان میں اترے گی ۔ اس الیکشن میں قدم جمانے کے لئےعام آدمی پارٹی کمر توڑ محنت کر رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دو اکتوبر کو گجرات اسمبلی الیکشن کے لئے وہ اپنے امیدواروں کی فہرست جاری کرے گی۔
عام آدمی پارٹی سے منسلک ذرائع نے کہا کہ گجرات میں فی الحال الیکشن کو لے کر زمینی حالت کا جائزہ لیتے ہوئے اسمبلی کی 182 سیٹوں میں سے 21 سیٹوں میں ہم نے میٹنگیں کی تھیں ۔ جس کے تحت کل 125 لوگوں نے ان سیٹوں پر الیکشن لڑنے کی خواہش جتائی ہے ۔ پارٹی کی سیاسی معاملوں کی کمیٹی کی منظوری ملنے کے بعد دو اکتوبر کو ہی ان اکیس سیٹوں پرامید واروں کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔
عام آدمی پارٹی کی پریس نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ دو اکتوبر گاندھی جینتی کے موقع پرعام آدمی پارٹی احمدآباد میں میگا روڈ شو کا اہتمام کرے گی اور اسی روڈ شو سے اسمبلی الیکشن کی تشہیر شروع کرے گی۔ یہ روڈ شو نانا چلوڑا، سرکل نروڈا سے شروع ہو کر مختلف علاقوں میں گھوم کر گاندھی آشرم پر جا کر ختم ہو گا۔ روڈ شو میں پورے گجرات سے بڑی تعداد میں عام آدمی پارٹی کے کارکنان حصہ لیں گے۔ اس موقع پر بطور مہمان خصوصی دہلی کے وزیر گوپال رائے حاضر رہیں گے۔ روڈ شو کامیاب رہے اس کے لئے عام آدمی پارٹی زبردست تیاریوں میں جٹی ہے۔ واضح رہے کہ اس ماہ کی شروعات میں ہی عام آدمی پارٹی نے اعلان کر دیا تھا کہ اسمبلی کے انتخابات کے لئے ٹکٹ لینے کے خواہش مندوں کا ٹریک ریکارڈ صاف ہونا چاہئے۔

loading...