اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

مسلمان بھی گائے کے پیشاب سے علاج کرائیں

مسلمان بھی گائے کے پیشاب سے علاج کرائیں

نئی دہلی۔ یوگ گرو اور پتنجلی کے بانی بابا رام دیو نے ایک متنازع بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مسلمانوں کو بھی گائے کے پیشاب کو اپنانا چاہئے کیونکہ یہ علاج میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ رام دیو نے کہا، ' قرآن میں لکھا گیا ہے کہ گائے کا پیشاب علاج کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کچھ لوگ پتنجلی کو نشانہ بنا رہے ہیں کہ یہ ایک ہندو کمپنی ہے۔ کیا میں نے کبھی ہمدرد پر نشانہ سادھا ہے۔ ایک ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو کے مطابق، یوگ گرو نے کہا کہ میری مکمل حمایت ہمدرد اور ہمالیہ دوا کی کمپنی کو حاصل ہے۔ ہمالیہ گروپ کے فاروق بھائی نے مجھے یوگرام کے لئے زمین عطیہ کی ہے۔ اگر کچھ لوگ اس کے لئے چارج لیتے ہیں تو پھر وہ نفرت کی دیوار کھڑی کر رہے ہیں۔

loading...