اشاعت کے باوقار 30 سال

پاکستانی باکسر کا نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار

پاکستانی باکسر کا نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار

پاناما: پاکستانی باکسر محمد وسیم نے انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں پاناما باکسر کارلوس میلو کو شکست دے دی، نجی ٹی وی کے مطابق انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لئے قومی باکسر محمد وسیم اور پاناما باکسر کارلوس میلو کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں محمد وسیم نے کارلوس میلو کو پہلے ہی راﺅنڈ میں ناک آﺅٹ کر دیا۔ پاکستانی باکسر کی یہ مسلسل آٹھویں کامیابی ہے ،قومی باکسر نے فلائی ویٹ کیٹگری میں عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونے کا اعزاز برقرار رکھا، اس موقع پر محمد وسیم کا کہنا تھا کہ پاناما باکسر کو شکست دینے پر خوشی ہے۔

loading...