اشاعت کے باوقار 30 سال

پٹرول اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگیا

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، پٹرول کی نئی قیمت 73 روپے 50 پیسے فی لٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 79 روپے 40 پیسے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 46 روپے فی لٹر ہو گی۔ مٹی کا تیل 44 روپے فی لٹر سے بڑھ کر 48 روپے فی لٹر ملے گا۔ اوگرا نے مٹی کا تیل 19 روپے مہنگا کرنے کی سفارش کی تھی۔حکومت نے عوام کی جیبوں پر پھر وار شروع کر دیئے، ایک ہی ماہ میں بجلی کے بعد اب پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

loading...