اشاعت کے باوقار 30 سال

اعصام الحق نے ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی

اعصام الحق نے ڈبلز کے فائنل میں جگہ بنالی

چینگڈو: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق چینگڈو مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔ پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق نے چین میں ہونے والے چینگڈو مینز ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنالی۔ سیمی فائنل میں اعصام الحق نے اپنے پارٹنر جوناتھن ایلرچ کے ہمراہ میکسیکن پلیئر سانتیاگو گونزالز اور سربیا کے نیناڈ زیمونچ کو 6-3 اور 6-4 سے شکست دے دی۔ اس سے قبل اعصام الحق نے کوارٹر فائنل میں ارجنٹائن کے لیونارڈو مائر اور اسپین کے البرٹ راموس وینولاس کو ہرایا تھا۔