اشاعت کے باوقار 30 سال

ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے

ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے

لاہور : نامور اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ انسان کی ہر خواہش پوری ہو جائے ، زندگی میں برے دن بھی آتے ہیں لیکن جو لوگ کبوتر کی طرح آنکھ بند کر لیتے ہیں ناکامی ان کا مقدر بن جاتی ہے ۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ہر انسان میں آگے بڑھنے کی لگن ہوتی ہے جس کے باعث خواہشات بھی جنم لیتی ہیں لیکن یہ ضروری نہیں کہ انسا ن جو بھی خواہش کرے وہ ضرور پوری ہو ۔ میرا دعوی ہے کہ انسان مسلسل لگن سے کام کرے تو پھر ایسا نہیں ہو سکتا کہ اس کی خواہشیں حقیقت میں نہ بدلیں ۔