اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

ملائیشیا کی اپنے شہریوں کے شمالی کوریا کا سفر کر نے پر پابندی

ملائیشیا کی اپنے شہریوں کے شمالی کوریا کا سفر کر نے پر پابندی

کوالالمپور: ملائشیا نے شمالی کوریا میں بڑھتی ہو ئی حالیہ کشیدگی کے باعث اپنے شہریوں کو شمالی کوریا کا سفر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے یہ پابندی شمالی کوریا کے حالیہ میزائل تجربے کے بعد کی گئی ہے ملائیشیا ایسے ممالک میں سے ایک ہے جو شمالی کوریا کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں لیکن ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے جب ملائیشیا کے ہوائی اڈے پر کم جونگ کو قتل کر دیا گیا ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ خراب حالات میں بہتری کے بعد سفری پابندی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا.ملائیشیا کی فٹ بال ٹیم نے 5 اکتوبر کو پیانگ یانگ میں ایشیا کپ ٹائی میں شمالی کوریا کا سامنا کرنا ہے لیکن سیکورٹی خدشات کے باعث شیڈول میں دو مرتبہ تاخیر کی جا چکی ہے تاہم پابندی کے باوجود ٹیم کو فوری طور پر واضح نہیں کیا گیا کہ ٹیم کو پیانگ یانگ کا سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

loading...