اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

پائلٹ کی دوران پرواز موت

 پائلٹ کی دوران پرواز موت

دبئی: اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کا پائلٹ دوران پرواز انتقال کر گیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اتحاد ایئرویز نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ دبئی سے ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹریڈم جانے والی ای وائے 927 پرواز کا کپتان حرکت قلب بند ہونے سے دوران پرواز فضا میں ہی چل بسا۔ طیارے میں موجود فرسٹ پائلٹ نے دوران پرواز پیش آنے والے واقعہ کی کنٹرول ٹاور کو اطلاع دی اور پرواز کا رخ موڑ کر کویت کی جانب کر دیا جہاں ایئرپورٹ پر طیارے کی ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔ جہاز لینڈ ہونے سے قبل رن وے پر تمام تر امدادی ٹیموں اورعملے کو الرٹ کردیا گیا تھا جیسے ہی طیارے نے لینڈ کیا تو ڈاکٹرز کی میڈیکل ٹیم طیارے میں جا کر کپتان کا طبی معائنہ کیا اور ان کے مرنے کی تصدیق کر دی۔ اتحاد ایئرویز نے دوران ڈیوٹی کپتان کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

loading...