اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بھارت: سرکاری ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ

 بھارت: سرکاری ڈاکٹروں کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں  اضافہ

نئی دہلی: حکومت نے مرکزی صحت خدمات کی طرح دیگر طبی خدمات میں زیر ملازمت ڈاکٹروں کی سبکدوشی کی عمر بھی بڑھا کر 65 سال کر دی ہے۔ وزیر اعلی نریندر مودی کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں یہ منظوری دی گئی۔ یہ نیا نظام انڈین ریلوے ، مرکزی یونیورسٹیوں اور انڈین ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ جیسے تعلیمی اداروں نیز جہاز رانی کی وزارت کے تحت پورٹ ٹرسٹ آف انڈيا جیسی خود مختار اکائیوں ، مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں میں کام کرنے والے ڈاکٹروں اور وزارت صحت و خاندانی بہبود ار دیگر اعلی تعلیمی اداروں میں دانت کے ڈاکٹروں کے لئے منظور کیا گيا ہے۔ صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر جگت پرکاش نڈا نے حکومت کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت ہی دور اندیش اور عملی فیصلہ ہے جس سے ملک کی صحت خدمات کو مضبوطی ملے گی۔ اس ترقیاتی قدم سے لوگوں کے لئے معیاری طبی خدمات کے واسطے طویل عرصے تک تجربہ کار ڈاکٹروں کی خدمات دستیاب کرانے میں مدد ملے گی۔ کابینہ نے آج کے اپنے فیصلے میں تمام وزارتوں ، اداروں اور تنظیموں کو اپنے یہاں انتظامی کاموں میں تعینات ڈاکٹروں کی عمر کی حد کے بارے میں اپنی ضرورتوں کے حساب سے سبکدوشی کی عمر طے کرنے کا بھی اختیار دیا ہے۔
خیال کیا جارہاہے کہ حکومت کے اس فیصلے سے مختلف وزارتوں اور سرکاری محکموں میں تعینات تقریبا 1445 ڈاکٹروں کو فائدہ ہو گا۔ سرکاری خزانہ پر اس کا زیادہ بوجھ نہیں پڑے گا کیونکہ پہلے سے ہی بڑی تعداد میں ڈاکٹروں کی اسامیاں خالی پڑی ہیں اور جن ڈاکٹروں کی سبکدوشی کی عمر بڑھی ہے، وہ اپنے ہی عہدے پر کام کرتے رہيں گے ، ان کے لئے نئے عہدے بنانے کی ضرورت نہيں پڑے گی۔ حکومت نے مرکزی صحت خدمات میں تعینات ڈاکٹروں کی سبکدوشی کی عمر 31 مئی 2016 کو ہی بڑھا دی تھی۔

loading...