اشاعت کے باوقار 30 سال

جنگ پیانگ یانگ کے لئے تباہ کن ہو گی

جنگ پیانگ یانگ کے لئے تباہ کن ہو گی

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ناگزیر حالات میں شمالی کوریا پر حملے کا آ پشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے اور جنگ پیایانگ کے لئے تباہ کن ثابت ہو گی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر جنرل مک ماسٹر کے بعد صدر ٹرمپ نے بھی شمالی کوریا کو جنگ کی وارننگ دے دی اور سپین کے وزیراعظم کے ساتھ پریس کانفرنس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا پر حملے کے لئے تیار ہیں۔ جنگ ہوئی تو یہ پیانگ یانگ کے لئے تباہ کن ہو گی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ وہ اس صورت حال سے بچنا چاہتے ہیں تاہم ناگزیر حالات میں آپشن استعمال کرنے سے گریز نہیں کریں گے۔ اس موقع پر اسپین کے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ شمالی کوریا کے خلاف عالمی پابندیوں کی حمایت کرتے ہیں، انہوں نے معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا۔

loading...