اشاعت کے باوقار 30 سال

شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ

شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ

لندن: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے، وہ کل صبح آٹھ بجے لاہور پہنچیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف لندن سے غیرملکی پرواز کے ذریعے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے ہیں، جبکہ ان کے ساتھ سلمان شہباز اور فیملی کے دیگر افراد بھی موجود ہیں، کل لاہور پہنچنے کےبعد وہ جاتی امرا کے اجلاس میں شریک کریں گے۔ واضح رہے شہباز شریف فیملی کے چند افراد کے ہمراہ نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے لندن گئے تھے۔ اس سے قبل نواز شریف بھی پاکستان آ چکے ہیں جہنوں نے آج احتساب عدالت میں پیشی کے بعد ایک اہم پریس کانفرنس بھی کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے آئین، عوام کے حق حکمرانی اور ووٹ کے تقدس کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے

loading...