اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی

بھارتی آرمی چیف کی ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی

نئی دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت نے ایک بار پھر پاکستان کو نام نہاد سرجیکل اسٹرائیک کی دھمکی دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہیں ہوا تو دوبارہ سے ایسا کر سکتے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں ہونے والی ایک کتاب کی تقریب رونمائی میں بھارتی آرمی چیف بپن راوت کا کہنا تھا کہ سرجیکل اسٹرائیک ایک پیغام تھا جو ہم دینا چاہتے تھے اور میرے خیال سے پیغام ان کو سمجھ آ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ دوسری طرف کا رویہ ٹھیک نہ ہوا تو ضرورت پڑنے پر سرجیکل سٹرائیک دوبارہ بھی دہرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بھارت کی جانب سے نام نہاد سرجیکل سٹرائیک کا جھوٹا دعوی کیا گیا تھا جسے پاکستان کی جانب سے سختی سے مسترد کر دیا گیا تھا۔

loading...