اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

پہلے ہوائی جہاز کی پرواز

آسٹریلوی پولیس کے 26 اہلکار برطرف

آسٹریلوی پولیس کے 26 اہلکار برطرف

کینبرا: آسٹریلیا کی جنوبی ریاست وکٹوریہ میں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں باقاعدہ تفتیش کے بعدکم از کم 26 پولیس افسران اور اہلکاروں کو برطرف کر دیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس کی جانب سے جنسی زیادتی اور مجرمانہ لوٹ مار سے متعلق رویوں کی تفتیش کے لئے قائم ایک آزاد ٹاسک فورس کی رپورٹ عام کر دی گئی ہے۔ اس تفتیشی رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015 سے اب تک تقریباً 100 سے زائد ایسے واقعات کا پتہ چلا ہے کہ جن میں پولیس اہلکار جنسی استحصال اور امتیازی سلوک میں ملوث پائے گئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ ایسے دوسرے الزامات کی تفتیش جاری ہیں۔ وکٹوریہ کے چیف پولیس کمشنر گراہم آسٹن نے کہا کہ انضباطی جرائم سے متعلق الزامات کے مرتکب مجرموں کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جن میں سے 3 افسران کو نکال دیا گیا جبکہ باقیوں نے استعفی دے دیا ہے جب کہ کچھ نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے لی ہے۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں ایک رپورٹر کے سوال پر وکٹوریہ کے چیف پولیس کمشنر گراہم آسٹن نے کہا ہم روزگار کی جگہوں پر ماحول تبدیل کرنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں جس میں کافی مزاحمت دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ آسٹن نے مزید کہا کہ میں اْن خاتون افسران سے ادارے کی طرف سے معافی مانگتا ہو جن کا پولیس فورس کی جانب سے جنسی استحصال کیا گیا ہے اور اب ایسے واقعات کو مزید برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ٹاسک فورس کے سن 2015 کے جائزے کے مطابق 5 ہزار افسران کے سروے سے پتہ چلنے کے بعد ذاتی طور پر جنسی ہراساں کیے جانیوالوں میں 7 فیصد مرد جبکہ 40 فیصد خواتین شامل ہیں۔

loading...