اشاعت کے باوقار 30 سال

نواز شریف بڑا دلچسپ کھیل کھیل رہے ہیں

نواز شریف بڑا دلچسپ کھیل کھیل رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف بڑا دلچسپ کھیل کھیل رہے ہیں، نواز شریف ہوا میں مکے چلا کر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ مجھے مارا جا رہا ہے۔ جو عناصر نواز شریف کے خلاف کے خلاف سازش کر رہے ہیں ان کے نام کیوں نہیں لیتے۔ منگل کے روز نواز شریف کی پریس کانفرنس کے ردعمل دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماء سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 90ء کے الیکشن میں پیسے لے کر دھاندلی کرائی۔ ماضی میں بے نظیر بھٹو کو سزا، جائیداد ضبطی کا حکم سپریم کورٹ نے نواز شریف کے دباؤ میں آ کر دیا چونکہ نواز شریف نے ہی سپریم کورٹ پر حملہ کرایا تھا۔ سپریم کورٹ پر حملے کے الزام میں مسلم لیگ (ن) کے تین ایم پی ایز کو سزائیں بھی مل چکی ہیں۔ ہر بار نواز شریف سے متعلق عدالتوں کا رویہ نرم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی کے سابق چیئرمین ظفر حجازی سے ریکارڈ میں ٹمپرنگ نواز شریف کی ہدایت پر ہی کی ہے۔ ظفر حجازی کے کیس کا حکم آیا تو نواز شریف کو کچھ نہیں کہا گیا۔ ظفر حجازی کے کیس میں نواز شریف کو بھی شامل تفتیش کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت مسلم لیگ ن کی ہی ہے اور تمام ادارے بھی ان کے ماتحت ہیں۔ پھر بھی مسلم لی گن والے حکومت میں رہتے ہوئے بھی اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں نواز شریف ہوا میں مکے چلا رہے ہیں۔ دیکھیں مجھے مارا جارہا ہے نواز شریف ان عناصر کو بے نقاب کریں جو ان کے خلاف سازشیوں میں ملوث ہیں۔

loading...