اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

ماہرہ خان شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار

ماہرہ خان شدید نفسیاتی دباؤ کا شکار

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری اور ٹی وی کی معروف اداکارہ مائرہ خان کی بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کے ساتھ نیویارک میں تصاویر منظر عام پر آنے کے بعد ان پر خاصی تنقید کی جا رہی تو دوسری جانب بہت سے لوگ ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ ماہرہ خان خود پر ہونے والی تنقید سے سخت ذہنی دباؤ کا شکار ہو کر بیمار پڑ گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی ویب سائٹ نے ماہرہ کی قریبی دوست فیہا جمشید کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماہرہ کو 104 ڈگری بخار ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق ماہرہ کی دوست فیہا جمشید کا کہنا ہے کہ ماہرہ گزشتہ 2 روز سے سخت صدمے میں ہیں، انہیں 104 ڈگری کا بخار ہے۔ اس کے علاوہ اداکارہ میرا سیٹھی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ماہرہ فلم کے سیٹ پر نہیں آ رہیں۔ اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے انسٹا گرام پیج پر فلم سات دن کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ایک تصویر شیئر کی جس پر مداحوں نے کمنٹس کیے۔