اشاعت کے باوقار 30 سال

خلیجی ریاستوں میں سونے پر تمام اقسام کے ٹیکس ختم

خلیجی ریاستوں میں سونے پر تمام اقسام کے ٹیکس ختم

ریاض : خلیجی ریاستوں کی تعاون کے لیے قائم کردہ تنظیم گلف تعاون تنظیم نے سونے پر تمام اقسام کے ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق جی سی سی ممالک کے حکام پر مشتمل ایک مشاورتی باڈی نے خلیجی ممالک میں سونے پر عائد ٹیکس ختم کرنے کے لیے تجاویز کا مسودہ تیار کر لیا ہے۔ سونے پر ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز کا مسودہ جی سی سی کے ممبر ممالک کو بھیج دیا گیا ہے کہ وہ اس پر ابتدائی اقدام کرتے ہوئے اپنا نقطہ نظر ریاض میں واقع جی سی سی سیکریٹریٹ جنرل کی تجارتی تعاون کی کمیٹی کو ارسال کریں۔ سعودی عرب کی ایک معیشتی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق جی سی سی کے ایک سینئر عہدے دار کا کہنا ہے کہ سونے پر ٹیکس ختم کرنے کی تجاویز جی سی سی ممالک کی وزارتِ تجارتِ و صنعت کی طرف سے دی گئی تھیں اور انہی کی روشنی میں ان کا مسودہ تیار ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک تجویز یہ بھی ہے کہ سونے پر ٹیکس کا تخمینہ لگایا جائے اور اگر اسے کلی طور پر نہ بھی ختم کیا جائے تو کم از کم فی گرام لیبر چارجز تک محدود کر دیا جائے۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے سونے کی درآمد دگنی ہو جائے گی جس سے جی سی سی ممالک کے ریونیو میں مزید اضافہ ہو گا۔

loading...