اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

سوامی اگنی ویش کا برت رکھنے کا اعلان

سوامی اگنی ویش کا برت رکھنے کا اعلان

جے پور ۔ آریہ سماجی سوامی اگنی ویش نے روہنگیا مسلمانوں کے تئیں مرکز کے رویہ پر نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ آئندہ 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی کے موقع پر برت رکھیں گے ۔ سوامی اگنی ویش نے آج یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہندستان کی ’وسودھیوکٹمبکم ‘ کی روایت رہی ہے اور اب تک انسانی فرائض کی ادائیگی کے تحت ہمیشہ لوگوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے پناہ دی جاتی رہی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان نے جس طرح بنگلہ دیشیوں ،تبتیوں اور افغانستان کے پناہ گزینوں کو ملک میں پناہ دی ہے اسی طرح روہنگیا مسلمانوں کو بھی ملک میں پناہ دی جانی چاہئے۔ انھوں نے مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے ذریعہ روہنگیا مسلمانوں کو دہشت گرد بتانے پر سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے پاس ایک بھی روہنگیا مسلمان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کا ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اپنے ملک میں عدم تحفظ اور قتل عام سے پریشان ہوکر 60 ہزار سے زیادہ روہنگیا مسلمان جموں کشمیر میں پناہ لئے ہوئے ہیں جن کی سکیورٹی ، کھانے پینے اور صحت کا خیال رکھنا مرکزی حکومت کا اخلاقی فرض ہے ۔ انھوں نے مرکز کی مودی حکومت پر مذہب کی بنیاد پر پناہ گزینوں کو بانٹنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں فرقہ پرستی کو بڑھاوا مل رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے آئین میں بھی مظلوم لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کا التزام پہلے سے ہی ہے ۔ ایسے میں حکومت کی یہ اخلاقی ذمہ داری ہے کہ ان لوگوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔

loading...