اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جارج واشنگٹن وفات پا گئے

چونسٹھ سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا

چونسٹھ سالہ خاتون نے بچے کو جنم دیا

بیجنگ۔ چین میں 64 سالہ خاتون بچے کو جنم دینے والی ملک کی سب سے عمر دراز ماں بن گئی ہے۔ سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 سالہ ماں نے جلن صوبے کے ایک ہسپتال میں سیزیرین آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے کو جنم دیا ہے۔ بچے کا وزن 3.7 کلو گرام ہے۔ خاتون کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ خاتون نے آئی وی ایف کے ذریعے حمل ٹھہرایا تھا۔ سوشل میڈیا پر کل ایک تصویر وائرل ہو گئی تھی جس میں خاتون اور ساتھ میں بچے کو ہاتھ میں لئے ایک نرس نظر آ رہی ہے۔ سرکاری اخبار 'چائنا ڈیلی' کی رپورٹ کے مطابق عورت اور اس کے شوہر نے انٹرویو دینے سے انکار کر دیا، لیکن خاندان کے قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ جوڑے نے اپنے پہلے بچے کو کھونے کے بعد ایک بار پھر بچہ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

loading...