اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

مسلم ڈاکٹروں کا غریبوں کے لئے چار منزلہ میٹرو اسپتال

مسلم ڈاکٹروں کا غریبوں کے لئے چار منزلہ میٹرو اسپتال

بنگلورو۔ ’’ یہی ہے عبادت یہی دین و ایماں ۔ کہ کام آئے دنیا میں انساں کے انساں ۔‘‘ کچھ ایسے ہی جذبہ کا مظاہرہ بنگلورو کے چند مسلم ڈاکٹروں نے کیا ہے۔ ان ڈاکٹروں نے اپنی آمدنی سے بچنے والی رقم سے خدمت خلق کے لئے ایک اسپتال قائم کیا ہے۔ بنگلورو کے شیواجی نگر علاقہ میں چار منزلہ میٹرو ہاسپٹل کا افتتاح عمل میں آیا ۔ شہر کے بڑے کارپوریٹ اسپتالوں میں خدمت انجام دینے والے7 مسلم ڈاکٹروں نے مل کر اس اسپتال کو قائم کیا ہے۔ اس کا مقصد طبی پیشہ کے ذریعہ سماجی خدمت انجام دینا بتایا گیا ہے۔ لہذا اس مقصد کے تحت ڈاکٹروں کی ایک ٹیم جمع ہوئی۔ اپنی بچت کو اکٹھا کیا ۔ چند دنوں کی کوشش کے بعد ایک پرانے اسپتال کو خرید کر اسی جگہ نئے اسپتال کی بنیاد رکھی۔ میٹرو اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف اللہ قریشی نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ کی لاگت سے تیار اسپتال میں عام بیماریوں کے علاج کے ساتھ زچگی، دل، دماغ اور گردوں سے جڑے امراض کےعلاج کی سہولت ہو گی۔ اسپتال کے ڈائریکٹر کہتے ہیں کہ وہ مناسب قیمت میں علاج کرتے ہوئے غریب اور متوسط طبقہ کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ یہاں مختلف امراض کے ماہر اپنی خدمات دیں گے ۔ افتتاح کے موقع پر ملی اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے اسپتال پہنچ کر ان ڈاکٹروں کو مبارکباد دی۔ موجودہ دور میں جب کہ طبی پیشہ تجارت اور صنعت میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اس طرح کی کوشش خوش آئند ہی کہی جا سکتی ہے۔

loading...