اشاعت کے باوقار 30 سال

غریبوں کے لئے مفت بجلی کنکشن

 غریبوں کے لئے مفت بجلی کنکشن

نئی دہلی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے ہرگھر تک بجلی پہچانے کے لئے ’’پردھان منتری سہج بجلی ہر گھر یوجنا۔ سوبھاگیہ ‘‘ کا آج افتتاح کیا ۔ اس کے تحت حکومت کا 31 مارچ 2019 تک ہر گھر کی برق کاری کا منصوبہ ہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں تیل اور قدرتی گیس کارپوریشن کے نئےکمپلکس ’دین دیال اورجا بھون ‘ کا افتتاح کرنے کے بعد اس اسکیم کا آغاز کیا ۔ سوبھاگیہ اسکیم کے تحت سماجی اور اقتصادی مردم شماری 2011 کی بنیاد پر غریب خاندانوں کو مفت بجلی کنکشن بھی دیا جائے گا۔ جو غریب خاندان اس مردم شماری میں شامل نہیں کئے جا سکے ہیں انھیں 500 روپئے کی ادائیگی پر بجلی کنکشن ملے گا ۔ انھیں اس رقم کی ادائیگی دس ماہانہ قسطوں میں کرنی ہو گی ۔ اس اسکیم پر کل 16320کروڑ روپئے خرچ ہوں گے جس میں سے بجٹ سے تعاون 10587.50 کروڑ روپئے کا ہو گا ۔ شہری علاقوں کے لئے کل خرچ 1732.50 کروڑ روپئے ہو گا جس میں بجٹ سے تعاون 2295 کروڑ روپئے کا ہو گا ۔ اسکیم پر عمل درآمد کے لئے ریاستوں کو 60 فیصد مرکزی امداد ملے گی ۔ خصوصی زمرے کی ریاستوں کے لئے یہ رقم 85 فیصد ہو گی ۔اس میں عام ریاستوں کی حصہ داری 10 فیصد اور خصوصی زمرے کی ریاستوں کی 5 فیصد ہوگی۔ اسیکم کے تحت بہار ،اتر پردیش، مدھیہ پردیش ، اڈیشہ ،جھارکھنڈ ،جموں کشمیر، راجستھان اور شمال مشرق کی ریاستوں پر خاص توجہ دی جائے گی۔ دوردراز اور دشوار گزار علاقوں میں واقع گھروں میں جہاں بجلی نہیں پہنچائی جا سکے گی وہاں سولر پاور پیک دیا جائے گا۔ اس میں پانچ ایل ای ڈی لائٹیں ، ایک ڈی سی پنکھا، ایک ڈی سی پاور پلگ اور پانچ سال تک رکھ رکھاؤ کی سہولت دی جائے گی۔

loading...