اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

اپوزیشن کی بنارس ہندو یونیورسٹی واقعہ کی مذمت

اپوزیشن کی بنارس ہندو یونیورسٹی واقعہ کی مذمت

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بنارس ہندی یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں پیش آنے والے واقعہ کے معاملے میں خاموشی توڑتے ہوئے اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ سے بات کی اور اس معاملے کو فوراً حل کرنے کا حکم دیا جب کہ کانگریس اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں نیز طلباء تنظیموں نے اس واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے بی ایچ یو کے وائس چانسلر کو فوراً برخاست کرنے اور معاملے کی سپریم کورٹ کے جج سے جانچ کرانے کا مطالبہ کیا۔ مسٹر مودی کے علاوہ بی جے پی کے صدر امت شاہ نے بھی مسٹر یوگی سے اس سلسلے میں بات کی جس پر مسٹر یوگی نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ اس بارے میں سبھی ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔ دریں اثناء کئی طلباء اور سماجی تنظیموں نے بھی اس واقعہ کے خلاف راجدھانی میں کئی مقامات پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
بی جے پی کے سابق صدر اور مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کل یہاں بی جے پی کے قومی ایگزیکٹیوں کی میٹنگ میں منظور کی گئی سیاسی قرار داد کی اطلاع دینے کے لیے منعقد پریس کانفرنس میں صحافیوں سے کہا کہ مسٹر مودی اور مسٹر شاہ نے بی ایچ یو کے مسئلے پر مسٹر یوگی سے بات کی ہے اور انہوں نے ضروری قدم اٹھانے کا یقین دلایا ہے۔

loading...