اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا بھی وطن واپسی کا فیصلہ

مریم نواز اور کیپٹن صفدر کا بھی وطن واپسی کا فیصلہ

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف علی الصبح لندن سے واپس پاکستان پہنچ چکے ہیں جس کے بعد ان کے وطن واپس نہ آنے کے حوالے سے کیے جانے والے تمام دعوے غلط ثابت ہو گئے اور اب مقامی انگریزی اخبار نے خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز اور ان کے خاوند کیپٹن صفدر نے بھی پاکستان واپسی کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس ضمن میں ٹکٹ بھی کنفرم کرا لیے گئے ہیں تاہم حسین نواز اور حسن نواز لندن میں زیر علاج اپنی والدہ کے ساتھ ہی رہیں گے۔ نواز شریف پیر کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے پی آئی اے کی پرواز پی کے 786 کے ذریعے لندن سے اسلام آباد پہنچے تھے اور مریم نواز نے اپنے والد کی ہمت اور حوصلے کو داد دیتے ہوئے ٹوئیٹر پر کہا تھا کہ نواز شریف نے یہ کچھ جانتے ہوئے وطن واپسی کا فیصلہ کیا کہ جو ان کے ساتھ ہو رہا ہے، یہ احتساب نہیں۔ یاد رہے کہ پاکستانی میڈیا میں یہ افواہیں گردش تھیں کہ شریف خاندان بری طرح پھنس چکا ہے اور اسی وجہ سے پاکستان سے لندن چلے گئے ہیں اور اب اتنی جلدی واپس نہیں آئیں گے، کچھ ناقدین کایہ بھی کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم تین سے چار ماہ تک وطن واپس نہیں آئیں گے لیکن وہ گزشتہ شام ہی لندن سے پاکستان کے لئے روانہ ہو گئے تھے۔