اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

بروٹس نے خود کشی کر لی

معروف نیوز اینکر ہدیٰ شاہ کی منگنی ہو گئی

معروف نیوز اینکر ہدیٰ شاہ کی منگنی ہو گئی

لاہور: معروف نیوز اینکر ہدیٰ شاہ اور رپورٹر رائے شاہ نواز کی منگنی ہو گئی ہے جس کا اعلان ہدیٰ شاہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر کیا۔ انہوں نے رائے شاہ نواز کے ساتھ منگنی کے بعد فیس بک پر ایک ’کولاج‘ شیئر کیا اور لکھا ”ساتھ ساتھ آپ ایک ہوتے ہیں، مسکراتے ہیں اور روتے ہیں، آپ اکیلے نہیں رہتے۔ محبت ان دو لوگوں کے لئے ہے جو ایک بننے کے قابل ہیں۔ رائے شاہ نواز تمہیں پانا میری خوش قسمتی ہے۔“ ان دونوں کی منگنی کی تصدیق معروف پروگرام اینکر اجمل جامی نے بھی کی اور دونوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ ہدیٰ شاہ نجی ٹی وی چینل میں نیوز اینکر ہیں اور اس سے پہلے نیو نیوز میں اینکر اور پروڈیوسر بھی رہ چکی ہیں جبکہ دنیا نیوز کے ساتھ منسلک رہنے کے علاوہ ریڈیو میں آر جے کے طور پر خدمات بھی سرانجام دے چکی ہیں۔