اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

چین کے ساحل کے پاس فیری ڈوب گئی

چین کا دِی بیلٹ منصوبہ شاہکار بننے جا رہا ہے

چین کا دِی بیلٹ منصوبہ شاہکار بننے جا رہا ہے

بیجنگ: چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ چین نے 74 ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ متعلق تعاون کے معاہدے طے کر لیے ہیں، منصوبہ عالمی معاشی ترقی کی نئی قوت متحرکہ بنے گا، یہ تمام ممالک کی مشترکہ خوشحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے کہا کہ اس وقت تک چین نے کل چوہتر ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو سے متعلق تعاون کے معاہدے طے کئے ہیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی برادری میں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو کا وسیع پیمانے پر مثبت رد عمل ظاہر ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ بتاتے ہوئے جناب لو کھانگ نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں مشترکہ مشورے، مشترکہ تعمیر اور مشترکہ مفادات کے جذبات کے تحت متعلقہ ملکوں کے ساتھ تعاون کرتا ہے اور بین الاقوامی اقتصادی، اور سرمایہ کاری کے زیادہ منصفانہ معقول اور صاف و شفاف نظام کے قیام کے لئے کوشش کرتا رہتا ہے۔ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیئٹیو عالمی معیشت کی ترقی کی نئی قوت محرکہ بنے گا جو تمام ملکوں کی مشترکہ خوشحالی کے لئے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

loading...