اشاعت کے باوقار 30 سال

امریکا کسی طور شمالی کوریا پر حملہ نہیں کرے گا

امریکا کسی طور شمالی کوریا پر حملہ نہیں کرے گا

ماسکو : روسی وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے کہا ہے کہ امریکا کسی طور پیانگ یانگ کے خلاف جارحانہ کارروائی نہیں کرے گا کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ شمالی کوریا کے پاس جوہری بم ہیں۔ روسی چینل کو دیے گئے انٹریو میں انہوں نے کہا کہ "میں شمالی کوریا کا دفاع کرنے کے درپے نہیں ہوں محض یہ بتانا چاہتا ہوں کہ تقریبا سب ہی اس تجزیے پر آمادہ نظر آتے ہیں"۔ روسی وزیر خارجہ کے مطابق شمالی کوریا کی دھمکیوں کو ختم کرنے کے ذرائع "محض ہمدردی، تجویز اور قائل کرنا ہے"۔ انہوں نے کہا کہ اگر واشنگٹن نے پیانگ یانگ کے قریب آنے کا سہارا نہیں لیا تو ہم ایک سنگین آفت کے دہانے پر ضرور پہنچ سکتے ہیں۔ اس سے قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں جمعے کے روز سرگئی لاؤروف نے مطالبہ کیا تھا کہ "کشیدگی کو کم کیا جائے اور اسکول کے میدان جیسا ماحول نہ بنایا جائے جہاں بچے اس طرح لڑ رہے ہوتے ہیں کہ انہیں کوئی روک نہیں سکتا"۔

loading...