اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

کیا نواز شریف کل عدالت میں پیش ہوں گے؟

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کی خبر آنے کے بعد پورے ملک کے سیاسی منظر نامے میں ہلچل مچ گئی ہے۔ لندن میں مسلم لیگ ن کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سمیت دیگر قیادت سے مشاورت کے بعد نواز شریف نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا تاہم ان کے بچے حسن، حسین اور مریم نواز لندن میں ہیں رہیں گے۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ حسن، حسین اور مریم نواز اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کے ساتھ لندن میں ہی قیام کریں گے۔ نواز شریف نے اپنے رفقاء اور قانونی ٹیم سے مشاورت کی تو اس موقع پر وکلاء نے نواز شریف کو وطن واپسی پر استثنا حاصل کرنے کا مشورہ دیا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے آف شور کمپنیوں اور گلف اسٹیل ملز کے حوالے سے نیب کے شریف خاندان کے خلاف تین ریفرنسز کے حوالے سے نواز شریف، حسن، حسین اور مریم نواز کو طلب کر رکھا ہے۔