اشاعت کے باوقار 30 سال

پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں کروڑوں روپے کی کرپشن

پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں کروڑوں روپے کی کرپشن

کراچی: نجی ٹی وی پر چلنے والا گیم شو جیتو پاکستان ریٹنگ کے اعتبار سے پاکستان کا ٹاپ پروگرام ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ اس ٹاپ کے پروگرام میں کرپشن بھی دبا کر کی جا رہی ہے، یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد گروپ کے سی ای او سلمان اقبال نے سخت کارروائی کا حکم دے دیا ہے اور کسی سے رعایت نہ کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ اداکار فہد مصطفیٰ کی میزبانی میں چلنے والے پروگرام جیتو پاکستان میں لاکھوں روپے کے انعامات بانٹے جاتے ہیں جبکہ اس پروگرام میں فیملیز کو شرکت کی لئے بلایا جاتا ہے۔ سینئر صحافی علی عمران جونیئر نے دعویٰ کیا ہے کہ جیتو پاکستان میں ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کی کرپشن پکڑی گئی ہے اور یہ معاملہ نجی ٹی وی کے سی ای او سلمان اقبال کے علم میں بھی آچکا ہے جس کے بعد انہوں نے سخت کارروائی کا حکم دیا ہے، صحافتی حلقے امکان ظاہر کر رہے ہیں کہ جیتو پاکستان کی پوری ٹیم کو فارغ کیا جا سکتا ہے۔ علی عمران جونیئر نے مصدقہ ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ جیتو پاکستان میں کرپشن بھی بڑے دلچسپ طریقے سے کی جاتی تھی۔ ٹیم کے ارکان پوری پوری فیملیز کو پروگرام میں شرکت کے لئے بلاتے تھے اور پھر انہیں خوب انعامات سے نوازا جاتا جس کے بعد یہ انعامات آپس میں تقسیم کر لیے جاتے تھے۔

loading...