اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

معروف مذہبی سکالر کے لڑکیوں کو نازیبا میسجز

معروف مذہبی سکالر کے لڑکیوں کو نازیبا میسجز

نیویارک/ڈلاس: امریکہ میں مقیم معروف مذہبی سکالر نعمان علی خان کو اپنی خواتین پیروکاروں کو نازیبا پیغامات بھیجنے کے الزامات کا سامنا ہے۔ دوسری جانب نعمان علی خان نے الزامات لگانے والے شخص سے اظہار لا تعلقی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر لگے الزامات کی حقیقت جاننے کے لئے مناظرہ کیا جائے۔ نعمان علی خان پر الزامات کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب عمر محمد مظفر نامی شخص نے ایک فیس بک پوسٹ کے ذریعے کھلا خط لکھا اور دعویٰ کیا کہ وہ گزشتہ بیس سال سے نعمان خان کا قریبی دوست ہے۔ اپنی فیس بک پوسٹ میں مظفر نے دعویٰ کیا کہ وہ کچھ عرصے سے نعمان کی جانب سے اپنی خواتین پیروکاروں کو بھجوائے جانے والے نازیبا پیغامات کے کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔

loading...