اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

صدام حسین کو گرفتار کر لیا گیا

پاکستانی نژاد کامیڈین مشہور امریکی ٹی وی شو کے میزبان

پاکستانی نژاد کامیڈین مشہور امریکی ٹی وی شو کے میزبان

نیو یارک: پاکستانی نژاد امریکی کامیڈین اداکار کمیل نانجیانی ، اسرائیلی نژاد اداکارہ گال گڈوٹ کے ہمراہ پہلی بار امریکا کے معروف ٹی وی چینل نیشنل براڈ کاسٹنگ کمپنی (این بی سی) کے شہرہ آفاق شو سیٹر ڈے نائٹ لائیو کی میزبانی کریں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق کمیل نانجیانی پہلی بار گزشتہ تین دہائیوں سے چلنے والے این بی سی کے کامیڈی شو سیٹر ڈے نائٹ لائیو کی میزبانی کریں گے۔ کمیل نانجیانی صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پیدا ہوئے، کراچی گرامر اسکول سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ 18 برس کی عمر میں امریکا منتقل ہوئے۔ وہ امریکا کے معروف کامیڈین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں، کمیل نانجیانی اب تک متعدد امریکی فلموں، ٹی وی سیریلز، ویڈیو گیمز اور ویب سائٹ سیریز میں کام کر چکے ہیں، انہیں سب سے زیادہ شہرت ایچ بی او ٹی وی کے کامیڈی سیریل ڈرامہ سے ملی ،پہلی بار پاکستانی اداکار و اسرائیلی نژاد اداکارہ شو کی میزبانی کریں گی، کمیل نانجیانی سیٹر ڈے نائٹ لائیو شو کی میزبانی آئندہ ماہ 14 اکتوبر کو کریں گے۔ واضح رہے کمیل نانجیانی نے رواں برس امریکا کا کامیڈی اسٹار آف دی ایئر ایوارڈ بھی جیتا تھا، انہیں یہ ایوارڈ ان کی رواں برس آنے والی اپنی بائیوگرافی فلم دی بگ سِک پر دیا گیا۔

loading...