اشاعت کے باوقار 30 سال

افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے

افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کی جنوبی ایشیا کے لیے ترجمان ہلینا وائٹ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں میں واقع دہشت گردوں کے ’محفوظ ٹھکانے‘ ختم کر دیے جائیں گے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات گزشتہ 70 سال سے ہیں جو بہت مظبو ط ہیں افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کا بہت بڑا کردار ہے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف جو قربانیاں پاکستانی عوام پاک فوج نے دی ہیں امریکہ ان قربانیوں کو سراہتا ہے ہم دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے مل کر لڑیں گے
انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج نے دہشت گردوں کے خلا ف جنوبی وزیرستان میں جو کاروائیاں کی ہیں وہ قابل تعریف ہیں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی عوام اور پاکستانی فوج کی قربانیوں کو امریکہ تسلیم کر تا ہے ہمیں امید ہے ہم مستقبل میں اکھٹے کام کریں گے جو پورے جوبی ایشیا کے لئے خوش حالی کا باعث بنے گا انہوں نے کہا کہ افغانستان کی قیام امن کی بگڑتی صورت حال کا الزام پاکستان پر قطعا نہیں لگا رہے ہم نے بارہا کہا ہے کہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کر تے ہیں ہم جانتے ہیں کہ سرحد کے دونوں طرف دہشت گردوں کے کچھ محفوظ ٹھکانے ہیں جنہیں ہم ختم کریں گے افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان ہمارا اتحادی ہے پاکستان اور امریکہ کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں ۔

loading...