اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے

بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پرعمل سے انکار دھوکا اورجارحیت ہے اور بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کوسیز فائر کی خلاف ورزی سے روکے، بھارت جنوبی ایشیا میں دہشت گردی کی ماں ہے، کلبھوشن یادیو نے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا، بھارتی حکمران جماعت کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، نریندرمودی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام میں ملوث رہا، بھارت میں کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں، بھارت دہشت گردی کو ریاستی ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کرتا ہے جب کہ بھارت کو مذاکرات کے لیے دہشت گرد پالیسی ترک کرنا ہو گی۔ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں، کشمیر پر بھارتی قبضہ غیرقانونی ہے، مذاکرات کے لئے بھارت کو دہشت گردی کی پالیسی ترک کرنا ہو گی، پاکستان تمام مسائل کاحل مذاکرات سے چاہتا ہے، کشمیر میں بھارتی جرائم کی تحقیقات ہونی چاہیئں، بھارت نے اپنے ہر پڑوسی سے جنگیں لڑیں اور قائد اعظم پر تنقید کرنے والوں کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں جب کہ قانون کی مدت ختم ہونے کی تاریخیں نہیں ہوا کرتیں، دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت سب سے بڑی منافقت ہے۔

loading...