اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس

نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس

لندن: وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیویارک کا دورہ کامیاب رہا، اقوام متحدہ میں اپنا موقف اچھے طریقے سے بیان کیا، نواز شریف بیگم کلثوم نواز کے صحت یاب ہونے تک لندن میں ہی رہیں گئے۔ ہفتہ کو سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اہم مشاورتی اجلاس ہو ا جس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو اپنے دورہ امریکہ اور پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر نواز شریف نے ان کے دورہ امریکہ کو سراہا اور کہا کہ آپ نے پاکستان کی کشمیر کی اچھی ترجمانی کی۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کے دوران وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا دورہ امریکا کامیاب رہا دورے کے دوران اہم ملاقاتیں ہوئیں اور جنرل اسمبلی اجلاس میں مسلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا مشاورتی اجلاس میں پارٹی صدارت پر ابھی کوئی بات نہیں ہوئی، عوام نے این اے 120 میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے مسلم لیگ ن کی جیت ہوئی ایک سوال کے جواب میں کہ آپ لندن سے اسلام آباد جائیں گے یا لاہور پر پر وزیر اعظم نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ مجھے کہا بھیجنا چاہتے ہیں۔ ایک اور سوال کہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن آ رہے ہیں کیا آپ ان سے مل کر جائیں گئے جس پر انہوں نے کہا نہیں اب میں واپس جاوں گا۔