اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

بھارت میں اساتذہ کی بارویں جماعت کی طالبہ کیساتھ زیادتی

نئی دہلی: بھارت میں بربریت کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، ریاست راجستھان کے ایک سکول میں دو اساتذہ نے بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے ایک سکول میں دو اساتذہ نے بارہویں جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے سکول کے مالک اور ایک ٹیچر کو گرفتار کر لیا ہے جن پر الزام ہے کہ انہوں نے طالبہ کے ساتھ زیادتی کی اور حاملہ ہونے کے بعد مقامی ہسپتال سے ساز باز کر کے اسقاط حمل کروا دیا۔ اسقاط حمل کے بعد متاثرہ لڑکی کی حالت بگڑ گئی جسے جے پور کے سوائی مان سنگھ ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس نے سکول کو فی الحال بند کر دیا گیا ہے اور متاثرہ لڑکی کا بیان لینے کے لیے اس کے ہوش میں آنے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تناو ہے۔ لوگوں نے سکول کے باہر احتجاج کیا توڑ پھوڑ بھی کی۔

Rajasthan Class 12 Student Alleges Rape By Teacher, School Owner