اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

وزیر خارجہ کے خلاف درخواست:اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ

وزیر خارجہ کے خلاف درخواست:اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجر بنچ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور اقامہ کے
حوالے سے دائر درخواست پر تین رکنی لارجر بنچ تشکیل دے دیا ۔ 26 ستمبر کو سماعت ہو گی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انور خان کاسی نے جسٹس عامر فاروق پر مشتمل سنگل رکنی بینچ کی جانب سے لارجر بینچ بنائے جانے کے حوالے سے بھیجی گئی سفارش پر جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس گل حسن اورنگزیب پر مشتمل لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے جو 26 ستمبر سے باقاعدہ درخواست کی سماعت کرے گا۔ واضح رہے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف پی ٹی آئی کے رہنما عثمان ڈار نے اقامہ ظاہر نہ کرنے پر نا اہلی کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہیں جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پر سنگل رکنی بینچ نے گزشتہ سماعت پر درخواست میں الیکشن لا اور آئینی نقطے اٹھائے جانے پر معاملہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو واپس بھجو ا دیا تھا اور لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی۔