اشاعت کے باوقار 30 سال

بھارتی شخص نے چوہیا سے شادی کر لی

بھارتی شخص نے چوہیا سے شادی کر لی

نیو دہلی: بھارتی شہر بنگلور میں’چد ہاتما باسو‘ نامی 41 سالہ شخص نے چوہیا سے شادی کر لی۔ اس کا دعویٰ ہے کہ اس کی بیوی نے چوہیا کے روپ میں دوسرا جنم لیا ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے باسو نے بتایا کہ ایک کار حادثے میں اس کی بیوی چل بسی تھی جس کے بعد وہ ذہنی دبائو کا شکار ہو گیا تھا ۔ ایک دن غیر معمولی طور پر ایک چوہیا اس کے سامنے آ گئی جسے دیکھ کر اسے لگا کہ یہ اس کی بیوی کا دوسرا جنم ہے۔ اس نے بتایا کہ اس چوہیا کی آنکھیں اور ناک بالکل اس کی بیوی جیسی ہیں اور تب ہی اس کو یقین ہوا کہ یہ اس کی بیوی کا دوسرا جنم ہی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس کا مزید کہنا تھا کہ یہ چوہیا اسے اس طرح دیکھتی ہے جیسے اس کی بیوی اسے دیکھا کرتی تھی اور اسی لمحے باسو نے اس سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ۔ بہت سے ہندو پنڈتوں نے باسو کے اس اقدام کا دفاع کرنے کے ساتھ ساتھ اس کے اچھے کاموں کو خراج تحسین پیش کیا جب کہ دوسری طرف لوگوں کی جانب سے کافی تنقید بھی کی گئی ہے۔ تنقید کی پرواہ کئے بغیر باسو نے یہ شادی کی کیونکہ اس کا کہنا ہے بھارتی قانون کے تحت یہ شادی جائز ہے۔