اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

جونز ٹاؤن میں اجتماعی خود کشی

بیگم کلثوم نواز ہسپتال سے گھر منتقل

بیگم کلثوم نواز ہسپتال سے گھر منتقل

لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز ہسپتال سے اپنے بیٹے حسین نواز کے لندن میں واقع گھر منتقل ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلا بیگم کلثوم نواز کو لندن کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد بیگم کلثوم نواز لندن میں اپنے بیٹے حسین نواز کے فلیٹ میں قیام پذیر رہیں گی، کلثوم نواز کے ساتھ حسین نواز کے فلیٹ میں ان کے شوہر نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور حسین نواز بھی موجود ہوں گے۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمیں دعاؤں کی ضرورت ہے۔ حسین نواز نے کہا کہ والدہ کی مزید رپورٹ آنا باقی ہیں۔ واضح رہے کہ کینسر کا شکار بیگم کلثوم نواز کے اب تک 3 آپریشنز ہو چکے ہیں۔

loading...