اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

تاجکستان میں باکسنگ پر پابندی لگانے کی تجویز

تاجکستان میں باکسنگ پر پابندی لگانے کی تجویز

اسلام آباد: تاجکستان کی کھیلوں کی کمیٹی نے کہا ہے کہ وہ پروفیشنل باکسنگ اور مارشل آرٹ کی مختلف متعدد اقسام پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکام نے کہا کہ ان کھیلوں کی وجہ سے شدت پسندی کو فروغ مل رہا ہے۔ کمیٹی کے مطابق پابندی کی یہ تجویز تشدد کے خاتمے اور کھیلوں کے وقار کو پہنچنے والے نقصانات کی روک تھام کے لیے دی گئی ہے۔ ذرائع نے امکان طاہر کیا ہے کہ ممکنہ طور پر اس تجویز کو تاجکستان کی وزارت انصاف منظور کر لے گی۔