اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

باکسر عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پر قائم

باکسر عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پر قائم

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم کی جانب سے معافی مانگنے کو بھی کسی خاطرمیں نہیں لائے۔ عامر خان طلاق دینے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پر ماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔ عامرخان نے ایک اور ٹویٹ میں واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں۔ یہ بھی لکھا کہ ہماری اچھی بات چیت ہے۔ ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہو گا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔ عامرخان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز فریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر عامرخان اور ان کی فیملی پر عائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔