اشاعت کے باوقار 30 سال

ماہرہ خان سڑک کنارے سگریٹ پیتی پکڑی گئیں

ماہرہ خان سڑک کنارے سگریٹ پیتی پکڑی گئیں

لاہور: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان امریکہ میں بالی ووڈ سٹار رنبیر کپور کے ساتھ سڑک کنارے سگریٹ پیتی پکڑی گئیں بتایا گیا ہے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی امریکی شہر نیو یارک میں بھارتی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سڑک کنارے سگریٹ پیتے تصویریں منظر عام پر آ گئیں ہیں ماہرہ خان اداکار رنبیر کپور کے ساتھ سڑک کے کنارے کھڑی تمباکو نوشی کر رہی ہیں ’’پنک ولا ‘‘ نامی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی خبر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اداکار رنبیر کپور اس وقت نیو یارک میں سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے لئے موجود ہیں جب کہ اس موقع پر ماہرہ خان کو بھی ان کے ساتھ دیکھا گیا ہے اور ان کی تصاویر بھی سامنے آ گئیں ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تصاویر نیویارک میں ماہرہ خان کے ہوٹل کے باہر سے لی گئیں ہیں اور دونوں اداکار ان تصاویر میں تمباکو نوشی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں کچھ عرصہ قبل ماہرہ خان اور رنبیر کپور کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی آئیں تھیں تاہم دونوں جانب سے اس کی تردید کر دی گئی تھی لیکن اب دونوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں ماہرہ خان نے سفید رنگ کا انتہائی خوبصورت لباس پہن رکھا جب کہ رنبیر کپور بھارتی اداکار سنجے دت کی لک میں نظر آ رہے ہیں ۔