اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

گلوکار ابرار الحق اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا فیصلہ

گلوکار ابرار الحق اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا فیصلہ

لاہور : پاکستانی گلوکار ابرار الحق نے برما کے شہر روہنگیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم، نسل کشی کے خلاف اور وہاں پر رہنے والے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لئے اپنی بی ایم ڈبلیو کار نیلام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور گاڑی کی فروخت سے ہونے والی آمدنی روہنگیا میں رہنے والے مسلمانوں میں تقسیم کی جائے گی ابرار الحق کا کہنا ہے کہ جو بھی شخص ان کی کار خریدے گا وہ ان کے ساتھ بنگلہ دیش بھی جا سکتا ہے تاکہ دیکھ سکے کہ کار کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی روہنگیا مسلمانوں میں ہی تقسیم کی گئی ہے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ وہ اپنی گاڑی اسی شخص کو دیں گے جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا پاکستانی گلوکار ابرارالحق نے ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں روہنگیا مسلمانوں کی حالت زار کے موضوع پر بحث تھی ۔