اشاعت کے باوقار 30 سال

خواجہ آصف کی سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات

خواجہ آصف کی سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات

نیو یارک: وزیر خارجہ خواجہ آصف سارک کی وزارت کونسل کے اجلاس کے دوران بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے غیر رسمی ملاقات کی ہے۔ نیویارک میں وزیر خارجہ خواجہ آصف نے سارک وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی، اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سارک چارٹر اور اصولوں پر عمل درآمد کے لئے پر عزم ہے اور پاکستان علاقائی چیلنجز پر قابو پانے کے لئے سارک کو بہترین پلیٹ فارم تصور کرتا ہے۔ اجلاس ہی کے دوران وزیر خارجہ نے بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ کہ سشما سوراج سے ان کی ملاقات غیر رسمی تھی جس میں انہوں نے سشما سوراج سے ان کے گردے کی تبدیلی اور صحت سے متعلق دریافت کیا، اس کے علاوہ کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی۔

loading...