اشاعت کے باوقار 30 سال

وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل سے ملاقات

وزیر اعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹر ی جنرل سے ملاقات

نیویارک : وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گیوٹریس سے ملاقات کی ہے ، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سے مسئلہ کشمیر پر تفصیلی گفتگو کی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے دستاویزی ثبوت ان کے حوالے کیے ۔وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتو نیو گیوٹریس سے مقبوضہ کشمیر میں خصوصی ایلچی مقرر کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، وزیر اعظم نے اس دوران گفتگو میں کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے پر مذاکرات کے تمام دروازے بند کر چکا ہے ، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی فوج نے رواں سال لائن پر کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی 600 بار خلاف ورزی کی ہے ، آج ( بروز جمعرات ) بھی بھارتی فوج کی فائرنگ سے ورکنگ باؤنڈری پر 4بے گناہ شہری شہد ہو ئے ہیں ۔ ملاقات کے دوران دونوں راہنماؤں میں افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور اس بات پر اتفاق کیا کہ افغانستان میں بحران کا حل مذاکرات کے ذریعے نکالا جائے ۔ وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سے مبصرین کی تعداد بڑھانے کی اپیل بھی کی ہے ۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پاکستان ان کے دل کے بہت قریب ہے اور وہ کئی بار پاکستان کا دورہ بھی کر چکے ہیں ، انتو نیو گیوٹریس نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے آپریشنز کے وہ خود گواہ ہیں اور وہ ذاتی طور پر پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی معترف ہیں ۔

loading...