اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات

آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی صورتحال اور پاک جرمنی باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جمعرات کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے سفیر مارٹن کوبل نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران خطے کی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جرمنی کے سفیر مارٹن کوبلر نے کہا کہ جرمنی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر شکر گزار ہے، جرمنی دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری رکھے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

loading...