اشاعت کے باوقار 30 سال

عامر خان کی اہلیہ نے معافی مانگ لی

عامر خان کی اہلیہ نے معافی مانگ لی

لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سوشل میڈیا پر معافی مانگ لی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ احساس ہو گیا، لڑائی میں نقصان صرف عامر اور میرا ہوا۔ پیغام میں فریال کا کہنا تھا سب کو معلوم ہے گزشتہ 3 ماہ ہمارے لیے بہت مشکل رہے، تمام معاملات سے میں اور عامر ذہنی تناؤ کا شکار رہے۔ فریال کا کہنا تھا کہ عامر کے والدین میرے بڑے ہیں، وہ محبت اور عزت کے حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا ماضی میں عامر کے والدین کو کچھ ایسا کہا جو نہیں کہنا چاہیے تھے جس پر مجھے ملال ہے۔

loading...