اشاعت کے باوقار 30 سال

آج کا دن تاریخ میں

معمر قذافی کو ہلاک کر دیا گیا

سنجے دت کا اہلیہ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

سنجے دت کا اہلیہ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

ممبئی: بالی ووڈ میں منا بھائی کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیوی انہیں جوتوں سے مارتی ہے۔ سنجے دت کا شمار بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ان کے بے تحاشہ غصے کے باعث لوگ ان سے بات کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے لیکن جیل میں گزارے گئے 5 سالوں نے سنجے دت کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا جس کا ثبوت ان کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویوز ہیں جن میں انہوں نے اپنے والد اور نجی زندگی کے بارے میں کئی اہم راز افشا کیے جب کہ انہوں نے کئی مواقعوں پر مذاق کر کے شائقین کو حیران بھی کیا۔ بھارتی فلم انڈسٹری کے سنجو بابا نے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے شو یار میرا سپر اسٹار سیزن2 میں شرکت کی، شو میں سنجے دت نے اپنی اہلیہ اور نجی زندگی کے بارے میں کئی باتیں کیں، انہوں نے شو کے دوران اپنے جوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے زیر استعمال جوتے خاص طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں جب کہ انہیں آگرہ کے نہیں بلکہ میکسیکو کا موچی بناتا ہے، وہ میکسیکو سے جوتے بنا کر مجھے بھیجتا ہے، شو کے دوران سنجے دت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایسے بہت سارے جوتے ہیں جن سے میری بیوی مانیتا مجھے مارتی ہے، اس بات کو سن کر شو میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے یہ بات مذاقا کہی تھی۔